Sep ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور شام کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی امریکی کوششیں؛ جریدے نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس صیونی حکومت کے ساتھ شام کے روابط کی برقراری کے ذریعے، امریکی، اسرائیلی اور عرب اتحاد قائم کرکے، ایران کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جریدے نیشنل انٹرسٹ نے لکھا ہے کہ ٹرمپ حکومت اور اسرائیل نے نئے مشرق وسطی کے پروجکٹ میں شام کو پہلے ڈومینو کی حیثیت سے نظر میں رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں تحریرالشام کے سابق لیڈر اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے کہا تھا کہ ابراہیم معاہدے میں شامل ہوجائيں اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بھی امریکی اور شامی نمائندوں سے اسی موضوع پر گفتگو کی تھی۔ نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اسی مقصد کے تحت شام سے پابندیاں ختم کردی ہیں تاکہ شام کو آگے بڑھنے کا موقع ملے اور اس کے ذریعے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم ہوں اور سعودی عرب کو چین کی طرف رخ کرنے سے روکا جاسکے۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ٹرمپ امریکی، اسرائیلی اور عرب اتحاد قائم کرکے ایران کا اثرورسوخ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 

ٹیگس