پاکستانی صدر کا دورہ چین
آصف علی زرداری نے جے ٹین سی بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا
Sep ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورہ چین میں جنگی طیارے، جے ٹین سی بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر زرداری نے ملک کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا ہے۔
اس دورے میں ان کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول بیٹی، آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر مانڈوی والا اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس معائنے کے موقع پر صدر زرداری کو جے ٹین، جے ایف سیونٹین اور جے نوئنٹی اسٹیلتھ فائٹر، انواع و اقسام کے ڈرون طیاروں اور ملٹی ڈومین آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر زرداری اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔