کوئٹہ کے بعد ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i362200-کوئٹہ_کے_بعد_ڈیرہ_اسمٰعیل_خان_میں_دھماکہ
کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد آج ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • کوئٹہ کے بعد ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دھماکہ

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد آج ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔

پاکستان کےصوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود نے بتایا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا صبح تقریباً 7 بجکر50 منٹ کے قریب ہوا۔

واضح رہے کہ کل سہ پہرپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔