پاکستان، پولیس پر حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i366766-پاکستان_پولیس_پر_حملے_کی_ذمہ_داری_جماعت_الاحرار_نے_قبول_کرلی
پاکستان میں جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان، پولیس پر حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی

پاکستان میں جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ دار الحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک پولیس چیک پوسٹ پر جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ کے حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ اب تک کئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔