Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • نوازشریف کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے تا حیات قائد نواز شریف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نمبر تین کے جج سید اصغرعلی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے- تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی رہائشگاہ پر تعینات گارڈ عبد المجید نے عدالتی سمن لینے سے انکار کر دیا-

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس درمیان عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں بھی کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہوئی ہے- عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری گیارہ جون کو توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت پر پیش ہوں گے- اس کیس میں ایک اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی پیش ہونا ہے-

ٹیگس