Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 2 لاکھ 32 ہزار افراد کورونا میں مبتلا

پاکستان کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہو چکی ہے اور مزید 50 کورونا مریضوں کے موت کے منہ میں چلے جانے سے اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کا صوبہ سندھ بدستور کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے اور اس صوبے میں 94 ہزار 528 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار526 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے  اور صوبے میں کورونا سے 1 ہزار871 ہلاکتیں ہوئیں اور 81 ہزار 317 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ٹیگس