وزیر اعظم عمران خان نے شیعہ علما اور تنظیموں کی قدردانی کی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i371735-وزیر_اعظم_عمران_خان_نے_شیعہ_علما_اور_تنظیموں_کی_قدردانی_کی
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک میں اتحاد و بھائی چارے کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام میں ملک کی شیعہ تنظیموں اور علمائے کے کرادار کی تعریف کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم عمران خان نے شیعہ علما اور تنظیموں کی قدردانی کی

پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک میں اتحاد و بھائی چارے کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام میں ملک کی شیعہ تنظیموں اور علمائے کے کرادار کی تعریف کی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیامت میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کے قیام کی غرض سے ایم ڈبلیو ایم کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس موقع پر ملک میں اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے انجام دی جانے والی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اس ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور تحریک انصاف کے سینیئر رکن سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔