کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i375452-کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_اور_اموات_میں_اضافے_کا_سلسلہ_جاری
پاکستان میں میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے ایک ہزار تین سو دو نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔ اس دوران پاکستان بھر میں مزید چھبیس افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے اور چھے سو پانچ کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار آٹھ سو پچھتر ہوچکی ہے جن میں سے چھے ہزار آٹھ سو ترانوے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تین لاکھ سولہ ہزار چھے سو پینسٹھ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان میں آٹھ سو ستائیس کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔