گلگت بلتستان میں خالد خورشید ایڈوکیٹ وزیر اعلی منتخب
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
گلگت بلتستان میں، خالد خورشید ایڈوکیٹ کو وزیر اعلی منتخب کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خالد خورشید ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے وزیر اعلی منتخب کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں تینتس میں سے اکتیس ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ ضلع استور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خالد رشید ایڈوکیٹ کو رائے شماری میں پی ٹی آئی کے تیئس میں سے بائیس ارکان کے ووٹ ملے۔
رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن کے امیدوار امجد حسین ایڈوکیٹ کو حزب اختلاف کے سبھی نو ووٹ ملے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق آج بروز منگل، گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلی بیرسٹر خالد خورشید کو گورنر راجہ جلال حسین نے عہدے کا حلف دلایا۔