Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛  گلگت میں فائرنگ ، تیرہ افراد ہلاک و زخمی

پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گلگت میں ایک مسافر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  یہ واقعہ شہر گلگت کے مضافاتی علاقے نلتر میں پیش آیا ۔وین میں اٹھارہ مسافر سوار تھے اور اس پر نلتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

گلگت کے ایس ایس پی نے بتایا کہ اس واقعے میں چھے مقامی افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عام شہریوں پر حملے کی ماہیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

اب تک کسی گروہ یا شخص نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

چند ماہ پیش گلگت بلتستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس