پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی پیک سے گزر گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i386139-پاکستان_کورونا_کی_دوسری_لہر_کی_پیک_سے_گزر_گیا
پاکستانی ذرائع کے مطابق اس ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کا تناسب، پیک سے اکسٹھ فیصد نیچے آگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی پیک سے گزر گیا

پاکستانی ذرائع کے مطابق اس ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کا تناسب، پیک سے اکسٹھ فیصد نیچے آگیا ہے۔

 پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو ہزار پانچ سو سترہ افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے اڑتالیس افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد انیس ہزار تین سو چوراسی ہوگئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ تہتر ہزار دو سو بیس ہے جن میں سے سات لاکھ اسّی ہزار چار سو اڑتیس افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تہتر ہزار تین سو اٹھانوے ہے جن میں سے چار ہزار تین سو تیس کی حالت تشویشناک ہے۔
اس دوران صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جن میں برطانوی کورونا غالب ہے۔