کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i386602-کورونا_کے_پھیلاؤ_کے_باعث_پاکستان_میں_اسکول_بند_رکھنے_کا_فیصلہ
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث، ملک کے سبھی شہروں میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث، ملک کے سبھی شہروں میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ان تمام علاقوں میں جہاں کورونا کے مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ سے سبھی سرکاری اور نجی اسکول چھے جون تک بند رہیں گے ۔
پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق جن شہروں اور علاقوں میں اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے تقریبا سبھی اہم شہر شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار سات سو نئے مریضوں اور اٹھاسی اموات کا اندراج کیا گیا ۔
پاکستان بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ ستانوے ہزار چار سو اڑسٹھ ہے جن میں سے بیس ہزار ایک سو ستہتر انتقال کر چکے ہیں، آٹھ لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو پچپن شفایاب ہوچکے ہیں اور ترسٹھ ہزار چار سو چھتیس افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے چار ہزار چار سو بارہ کی حالت تشویشناک ہے۔