لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر انتہا پسند تنظیم کا دھاوا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i387829-لندن_میں_پاکستانی_ہائی_کمیشن_پر_انتہا_پسند_تنظیم_کا_دھاوا
پاکستانی ہائی کمیشن نے کمیشن کی عمارت پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف لندن پولیس اور فارن کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ سے سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۸ Asia/Tehran
  • لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر انتہا پسند تنظیم کا دھاوا

پاکستانی ہائی کمیشن نے کمیشن کی عمارت پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف لندن پولیس اور فارن کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ سے سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انتہا پسند تنظیم سے وابستہ افراد نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول کر وہاں موجود افراد کے ساتھ مارپیٹ کی۔

رپورٹ میں کسی تنظیم کا نام لئے بغیر بتایا گیا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہائی کمیشن آنے والوں کو ہراساں بھی کیا جبکہ مظاہرین نے سیکورٹی گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے ہائی کمیشن کی عمارت کو جلانے کی بھی دھمکیاں دیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ معاملے سے لندن پولیس اور فارن کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔