پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورت حال
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i390045-پاکستان_میں_کورونا_کی_تشویشناک_صورت_حال
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورت حال

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزار ایک سو اٹھاون نئے مریضوں اور چالیس اموات کا اندراج کیا گیا ۔

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح چھے اعشاریہ تین صفر فیصد بتائی گئی ہے۔

پاکستان اس وقت ڈیلٹا کورونا وائرس سے دوچار ہے۔

پاکستان میں کورونا کے تعلق سے سب سے خراب صورتحال کراچی کی بتائی گئی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں رینڈم ڈیلٹاکورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح سو فیصد ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں اسّی کورونا مریضوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی تو سبھی میں ڈیلٹا کورونا وائرس نکلا ۔