امریکہ سے آزادی حاصل نہ ہونے پر پاکستانیوں کا شدید احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i392289-امریکہ_سے_آزادی_حاصل_نہ_ہونے_پر_پاکستانیوں_کا_شدید_احتجاج
افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان منتقل اور کوئی فیصلہ امریکہ سے آزاد ہو کر نہ کئے جانے پر پاکستانیوں میں خاصی برہمی پائی جاتی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ سے آزادی حاصل نہ ہونے پر پاکستانیوں کا شدید احتجاج

افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان منتقل اور کوئی فیصلہ امریکہ سے آزاد ہو کر نہ کئے جانے پر پاکستانیوں میں خاصی برہمی پائی جاتی ہے۔

پاکستان کی حزب اختلاف کی ایک جماعت پیپلز پارٹی کے ایک سینیئر رہنما رضا ربانی نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان کے مسئلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر کڑی تنقید و احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت، خود سرانہ طور پر ہزاروں کی تعداد میں غیر پاکستانیوں کو پاکستان منتقل کرتی رہی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی افغانستان سے ہزاروں کی تعداد غیر پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ اپنا کوئی بھی فیصلہ امریکہ کی فرمانبرداری سے آزاد ہو کر کرے۔

انھوں نے امریکی حکومت اور جوبائیڈن کے رویے کو جانبدارانہ قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت، علاقے میں پاکستان کو چھوڑ کر دیگر ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔