پاکستانی وزیر اعظم کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطوں کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i394845-پاکستانی_وزیر_اعظم_کی_طالبان_انتظامیہ_کے_ساتھ_مثبت_رابطوں_کی_اپیل
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھنے، فوری انسانی امداد کی بحال اور افغانستان کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطوں کی اپیل

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھنے، فوری انسانی امداد کی بحال اور افغانستان کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے اس گفتگو میں افغانستان میں قومی مفاہمت اور ایک جامع سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کی نئی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھے، فوری انسانی امداد بحال کرے اور اس ملک کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی ریلیز سمیت سبھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔
عمران خان نے اسی کے ساتھ اسلام آباد ٹوکیو روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیادوں پر استوار ہیں۔