Dec ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے پندرہ روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد انہیں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔
پاکستانی حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آنے تک ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے اور انہیں ہوٹل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تیرہ دسمبر کی شام کھیلا جائے گا، چودہ دسمبر کو دوسرا اور سولہ دسمبر کو تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق اٹھارہ دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے بیس اور آخری بائیس دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، ایس ایس یو کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس