اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرای خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں ای سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر یہ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔
پیر کے روز ہونے والی ایرانی اور پاکستانی وزرای خارجہ کی یہ دو طرفہ ملاقات، ای سی او کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس میں شریک وفود کے سربراہان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں، سید عباس عراقچی اور محمد اسحاق ڈار نے ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کو سراہا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel