وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کی شام دیگر وزراء اور اجلاس میں شریک اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
سحرنیو/ایران: اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم نے ایکو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں تعاون استحکام اور ہمسایہ اور خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ تعلقات میں توسیع کے لیے رکن ممالک کی وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایکو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی پاکستان کی میزبانی اور وزراء کونسل کی تیسویں نشست کے کامیاب انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون میں استحکام ، اقتصادی و تجارتی تعاون کی سطح بڑھانے اور رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں، ایکو رکن ممالک کی قابل توجہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، نقل و حمل اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں خطے میں تعاون کے استحکام کو پائیدار ترقی اور بین الاقوامی سطح میں خطے کی پوزیشن بہتر کرنے کو ضروری قرار دیا اور اس راہ میں ہر قسم کے تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel