کراچی میں ایک کمیکل فیکٹری میں آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i400836-کراچی_میں_ایک_کمیکل_فیکٹری_میں_آگ
کراچی میں ایک کمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • کراچی میں ایک کمیکل فیکٹری میں آگ

کراچی میں ایک کمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے دوسرے بڑے صنعتی زون کورنگی میں کیمیکل تیار کرنے والے ایک کارخانے میں لگنے والی اس آگ کو تیسری درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری تھیں۔

فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ آگ بہت تیزی سے پھیل گئی ہے جس کے پیش نظر اس کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملے کو طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے اور نہ ہی اس بھیانک آگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں