پاکستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i406548-پاکستان_میں_سکیورٹی_فورسز_کا_آپریشن_7_دہشت_گرد_ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں میں ملوث سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کیے، یہ  آپریشن جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔  5 دہشت گرد جانی خیل میں اور 2 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔