پاکستانی فوج کا بیان، ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی توہین ناقابل قبول
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i409384-پاکستانی_فوج_کا_بیان_ہیلی_کاپٹر_حادثے_میں_جاں_بحق_ہونے_والوں_کی_توہین_ناقابل_قبول
پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کا بیان، ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی توہین ناقابل قبول

پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے اس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو دکھ ہوا ہے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔