ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج عمران خان کو برتری حاصل
پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی گیارہ نشسوں کے لیے ہونے والی ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم عمران کی جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سابق وزیراعظم عمران خان جبکہ ایک نشست پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی، حریف جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف میدان میں اتری ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے آٹھ پانچ حلقوں میں عمران خان کو برتری حاصل ہے جبکہ تین حلقوں میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار آگے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے تین میں دو حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو مخالفین پر برتری حاصل ہے۔
کراچی کے ایک حلقے کے سوا باقی تمام حلقوں میں پولنگ پر امن رہنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔