موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو خوراک کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i412768-موسمیاتی_تبدیلیوں_کی_وجہ_سے_پاکستان_کو_خوراک_کی_قلت_کا_سامنا_ہو_سکتا_ہے_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پرغذائیت سے بھرپور خوراک کی قلت کا خدشہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو خوراک کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پرغذائیت سے بھرپور خوراک کی قلت کا خدشہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا، پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کے لئے اشیائے خورد و نوش درآمد کرنی پڑیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سےبھرپور خوراک، جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، عالمی سطح پراس کی مزید قلت کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ہماری زندگیوں پرکئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کیے جس کی وجہ سے عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔