پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ ہونے کی توقع ؟
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i422460-پاکستان_اور_آئی_ایم_ایف_کے_مابین_معاہدہ_ہونے_کی_توقع
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ ہونے کی توقع ؟

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط  مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ میں اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔ پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی صورتحال کے باعث پاکستان کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔