فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، پاکستان کی فضا مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل سے گونج اٹھی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i426462-فلسطینی_عوام_سے_اظہار_یکجہتی_کے_لیے_ریلیاں_پاکستان_کی_فضا_مردہ_باد_امریکہ_اور_مردہ_باد_اسرائیل_سے_گونج_اٹھی
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر ریلیاں نکالیں جن میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  •  فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے  ریلیاں، پاکستان کی فضا مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل سے گونج اٹھی

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر ریلیاں نکالیں جن میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی نے آج نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، پشاور سمیت دوسرے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔ اس کے علاوہ کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور سوات میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔ جبکہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم بلاک کر دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی فضا اللہ اکبر، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل غاصب ہے اور امریکہ اس کا حامی ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ہم مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام اور فلسطین کی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔