پی ٹی آئی کے رہنما گنڈاپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i430595-پی_ٹی_آئی_کے_رہنما_گنڈاپور_کے_خلاف_وارنٹ_گرفتاری_جاری
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کے رہنما  گنڈاپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو اٹھائیس فروری کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔