پاکستان: کوئٹہ میں بم دھماکہ، دسیوں جاں بحق و زخمی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i438635-پاکستان_کوئٹہ_میں_بم_دھماکہ_دسیوں_جاں_بحق_و_زخمی_ویڈیو
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔