پاکستان: کرم کے علاقے بگن میں آپریشن کے دوران غیر قانونی ہتھیار برآمد
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i440808-پاکستان_کرم_کے_علاقے_بگن_میں_آپریشن_کے_دوران_غیر_قانونی_ہتھیار_برآمد
کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: کرم کے علاقے بگن میں آپریشن کے دوران غیر قانونی ہتھیار برآمد

کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جن کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ پاکستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر سامان رسد لے کر آج قافلہ پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔