پاکستان: کرم کے علاقے بگن میں آپریشن کے دوران غیر قانونی ہتھیار برآمد
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جن کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ پاکستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر سامان رسد لے کر آج قافلہ پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔
ٹیگس