پاکستانی حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1.60 روپے فی لیٹر بڑھا دی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i449255-پاکستانی_حکومت_نے_پیٹرول_پر_لیوی_1.60_روپے_فی_لیٹر_بڑھا_دی
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1.60 روپے فی لیٹر بڑھا دی

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی ایک روپیہ ساٹھ پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ پندرہ روز کیلیے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی تین پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح اٹھہتر روپے دو پیسے سے بڑھا کر اناسی روپے باسٹھ پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن سات روپے ستاسی پیسے اور ڈیلرز مارجن آٹھ روپے چونسٹھ پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح آٹھ روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر ہے۔