پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i450244-پاکستان_کے_مختلف_علاقوں_میں_شدید_دھند_فضا_بھی_آلودہ
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات پر ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات پر ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہیں۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فیصل آباد 574 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پاکستان کا آلودہ ترین شہر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ، لاہور 310 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 322 ریکارڈ، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد کا اے کیو آئی 380 ، مظفرگڑھ کا 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔