کراچی: دن کے وقت ڈمپروں اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i450639-کراچی_دن_کے_وقت_ڈمپروں_اور_ہیوی_گاڑیوں_کا_داخلہ_ممنوع
کراچی میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • کراچی: دن کے وقت ڈمپروں اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

کراچی میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی کے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پر صبح 6 سے رات 10بجے شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ دن میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا  جا سکے گی۔

اسی طرح ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق برج چلنے کی اجازت ہوگی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ناردن بائی باس سے پراچہ چوک، سیمنز  چورنگی، ناردن بائی باس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ، لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔