یوکرین تنازع کا واحد راستہ مذاکرات ہے: پاکستانی مندوب
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i451305-یوکرین_تنازع_کا_واحد_راستہ_مذاکرات_ہے_پاکستانی_مندوب
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مذاکرات کو یوکرین مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • یوکرین تنازع کا واحد راستہ مذاکرات ہے: پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مذاکرات کو یوکرین مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔

سحرنیوز/پاکستان: سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب  عاصم افتخار  نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

پاکستانی مندوب نے متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوششیں یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہوںگی اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel