افغانستان کی سرحد پر پاکستانی فورسز کی کارروائی ،درجنوں دہشت گرد ہلاک
Jun ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جینس آپریشن میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹھائیس جون کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا جس میں دہشت گرد کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
اس کے علاوہ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔ ان مراکز میں دہشت گردوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جو تباہ ہوگیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس