پاکستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453816-پاکستان_میں_سکیورٹی_فورسز_کا_آپریشن_جاری_مزید_3_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک 105 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
(last modified 2026-07-12T11:20:25+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک 105 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ  بلوچستان میں فوج ، ایف سی اور پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان مشترکہ طور پر جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد67 ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک 105 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے  کہ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں ۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے اور پاکستانی قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel