بلڈ بینک
Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
خون انسانی زندگی کیلئے ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ بدن میں خون کی کمی کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات انسان کو خون کی کمی کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ جیسے کسی خاص بیماری کے موقع پر خون کو بدلنا پڑتا ہے یا اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں بر وقت خون دینے کیلئے بلڈ بینک بنائے گئے ہیں جہاں خون کو ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ایمرجنسی کے موقع پر خون دی جاتی ہے ۔ سائنسو طب نے اس حد تک پیشرفت کی ہے کہ خون کو آپ کئی عرصے تک اسٹور کر سکتے ہیں اوراسلامی جمہوریہ ایران کے سازمان انتقال خون یعنی بلڈ بینک اس کام میں پیش پیش ہے اور ایرانی قوم کو یہ سہولت میسر ہے کہ اگر انھیں کبھی ایمرجنسی میں خون کی ضرورت پڑ جائے تو وہ کسی بھی مشکل کے بغیر اپنے خون کی کمی کو اس بلڈ بینک سے پورا کر سکتے ہیں۔
ٹیگس