بین الحرمین میں شہداء استقامت کی یاد منائی گئی
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
کربلائے معلی میں بین الحرمین مین عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی جانب سے منعقدہ مراسم میں شہداء محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ان مراسم میں شہر کربلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانہ کے اعلی حکام اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرب ابالفضل العباس علیہ السلام کے حکام اور خادمین بھی موجود تھے، جبکہ عوام کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔