قالین بننے کا ہنر
Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
قالین بننے کی صنعت ایران کے صوبے چھار محال و بختیاری کی ایک اہم ترین صنعت شمار ہوتی ہے، جو عالمی سطح پر بھی اپنا مقام بناچکی ہے اور ہاتھ کے بننے قالین کی برآمدات کا ایک وسیع حصہ اس صوبے سے متعلق ہے۔
ایران کے صوبے چھار محال و بختیاری میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہوجہاں قالین بننے کی کھڈیا موجود نہ ہوں اور اس سرزمین کے ہنرمند قالین بننے میں مصروف نہ ہوں۔