-
انوکھا حج!
Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۲:۲۳اس سال تمام مناسک حج سماجی فاصلے کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ نماز ہو یا طواف، وقوف ہو یا رمی جمرات، دعا و مناجات ہو یا میدان عرفات، حلق و تقصیر ہو یا قربانی، سبھی مناسک اور سبھی مقامات میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس سال بندگان خدا کے لئے شانے سے شانہ اور قدم سے قدم ملا کر مناسک حج کی انجام دہی ممکن نہ ہو سکی!
-
عرفہ کے روز معلم دعائےعرفہ کی بارگاہ میں !
Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴گزشتہ روز یعنی جمعرات کو نو ذی الحجہ یوم عرفہ تھا۔ کربلائے معلیٰ کی مقدس سرزمین پر بین الحرمین کے درمیان مومنین کرام اپنے آقا و مولا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ کے ساتھ حاضر ہوئے اور اپنے معبود سے راز و نیاز اور اسکے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف و استغفار کر کے اپنی مغفرت و بخشش کا سامان فراہم کیا۔
-
قزوین میں شہید محمد علیخانی کی تشییع جنازہ
Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۶قزوین میں وطن پر فدا ہونے والے رضا کار فورس کے اہلکار شہید امیر حسین محمد علیخانی کی تدفین
-
ایرانی پورٹ ایبل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی رونمائی
Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی محمد اسلامی کی موجودگی میں ایرانی ماہرین کے تیار کردہ پہلے موبائل یا پورٹ ایبل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی رونمائی کر دی گئی
-
داعش سے زخم کھانے والی موصل کی تاریخی مسجد
Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۸ان دنوں عراقی انجینئرز داعش سے زخم کھانے والی موصل شہر کی قدیمی اور تاریخی مسجد، ’’مسجدِ نوری‘‘ کی تعمیر نو میں مصروف ہیں۔ یہ وہی مسجد ہیں جہاں تین سال قبل، دہشتگرد تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی نے ’’نام نہاد خلافت اسلامیہ‘‘ کا اعلان کیا تھا۔
-
صیہونی سرغنے کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری
Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۵صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامین نتن یاہو کے مکان کے سامنے مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں باشندوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ پر تشدد رہا اور اس کے دوران متعدد مظاہرین زخمی جبکہ بعض کو گرفتار بھی کیا گیا۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق مظاہرین صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر دھاوا بولنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
-
موسم حج کا آغاز ہوا ۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۵اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے اور بندگان خدا جوق در جوق مناسک حج بجا لانے کے لئے سرزمین الٰہی پہونچ رہے ہیں۔
-
ایڈمرل سیّاری کا جنگی ساز و سامان کے شہید زرھرن سینٹر کا دورہ
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۲اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرایڈمرل جبیب اللہ سیّاری نے ہفتہ کی صبح فوجی ساز و سامان اور تعمیر نو کے شہید زرھرن سینٹر کا دورہ کیا اور اس دورے میں سینیٹائزر اور ماسک کی تیاری اور اسی طرح انواع و اقسام کے ٹینکوں منجملہ ٹینک 72 ٹی کی اوور ہالنگ اور ان شعبوں میں انجام پانے والے اقدامات کا نزدیک سے معائنہ کیا۔
-
یہاں کبھی داعش کا راج ہوا کرتا تھا ۔ تصاویر
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۴عراق کا بڑا شہر موصل جس پر تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش نے نو جون دو ہزار چودہ کو حملہ کر کے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ مگر آج عراق میں داعش کی باضابطہ نابودی کے تین سال بعد شہر کے لوگ تمام تر احساس تحفظ اور اطمینان کے ساتھ دیر رات تک سڑکوں اور بازاروں میں گردش کرتے اور سیر و تفریح میں مصروف رہتے ہیں۔ عراقی عوام کے اس امن و تحفظ کی فراہمی میں عراق کے ہزاروں شہدا کے علاوہ ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی عظیم جانفشانیاں بھی شامل ہیں۔
-
صوبہ ھرمزگان میں کرونا وائرس کے خلاف میڈیکل خدمات انجام دینے والے تیسرے شہید کی تدفین
Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳لیلا بہمن زادہ 1972عیسوی میں ایران کے شہر بندر عباس میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں تھیں۔ 21 سال تین ماہ تک میڈیکل شعبے میں خدمات انجام دیں اور صوبہ ھرمزگان میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں خدمات انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور 24 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ان کی تدفین ہوئی۔