دشمن کے پوری طرح گھٹنے ٹیکنے تک حملے جاری رہیں گے: ایران
ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کے پوری طرح گھٹنے ٹیکنے تک حملے جاری رہیں گے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے ایک پیغام جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ میناب کے مظلوم بچوں اورلامرد نیز دیگر سبھی علاقوں کے شہیدوں کے خون کا انتقام پورا ہونے تک دشمن پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔
محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ علاقے میں اٹھنے والے دھوئیں کے بادل کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کا کوئی فوجی، سیکورٹی یا مالی مرکز ہمارے حملے کا نشانہ بنا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے غازیوں کے مسلسل اور ٹارگیٹڈ (میزائل اور ڈرون) حملے ایران کی بیدار قوم کے غیظ و غضب کے تازیانے ہیں جو تسلط پسند نظام کے پیکر پر جا کر لگتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel