-
ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں
Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۰ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے بحر ہند اور بحیرہ عمان میں شروع ہوگئی ہیں۔ علاقائی سیکورٹی کو پائیدار بنانا، جہاز رانی کی سلامتی کی تقویت، بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، اطلاعات و معلومات نیز تجربات کا تبادلہ سہ فریقی بحری مشقوں کے اہم مقاصد ہیں۔
-
ہندوستان؛ حکومت کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ ۔ تصاویر
Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۶ہندوستان بھر میں حکومت کے پاس پردہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بلا تفریق مذہب و ملت، مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ مظاہرین پر ہونے والے پولیس کے تشدد میں پچیس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو شدید زخم بھی اٹھانے پڑے ہیں۔ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت، طالبعلم ہو یا کسی اور صنف سے تعلق رکھنے والا شخص، سبھی پولیس کے تشدد، بربریت اور جابرانہ اقدامات کا شکار ہو رہے ہیں۔
-
آیتِ خدا سے لطف اندوز ہوئے لوگ ۔ تصاویر
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۴دوہزار انیس کا آخری سورج گرہن ۲۶ دسمبر کو وقوع پذیر ہوا جو ایران پاکستان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔ اس موقع پر خدا کی اِس عظیم نشانی کے مشاہدے کے لئے بہت سے لوگ صبح سویرے آسمان کے نیچے نکل آئے اور انہوں نے مخصوص عینک لگا کر آیت خدا کے شاندار منظر کا نظارہ کیا اور نماز آیات بھی ادا کی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی عیسائی شہیدوں کے گھر میں ۔ تصاویر
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۰۲۵ دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی گزشتہ برسوں میں عیسائی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر تشریف لے جاتے رہے ہیں۔اس گیلری میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ ۳۰ دسمبر دوہزار سترہ کو رہبر انقلاب اسلامی نے عیسائی شهید آرمن آودیسیان جبکہ ۲۷ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہید رابرٹ لازار کے گھر جا کر انکے اعزاء و اقارب سے ملاقات کی۔
-
ٹرمپ کا مواخذہ، خاکوں کی زبانی!
Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۶اب جبکہ امریکی پارلیمنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا بل منظور کر لیا ہے اور انکے مواخذے پر عملدرآمد کے لئے اب صرف امریکی سینٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے،عالمی ذرائع ابلاغ کے کارٹونسٹ افراد نے خاکوں کی شکل میں ٹرمپ اور انکے مواخذے پر خاصی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔
-
دوہزار انیس تصاویر کی زبانی
Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸دوہزار انیس میں ہر سال کی طرح کچھ اہم واقعات رونما ہوئے جن میں تلخ و شیریں سبھی طرح کے واقعات شامل ہیں۔آئیے رواں سال کے ختم ہونے سے قبل ایک طائرانہ ںظر ڈالتے ہیں اس میں پیش آنے والے اہم واقعات پر۔
-
ہندوستان کے وزیرخارجہ کی ایران کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۶فوٹو گیلری
-
ایران و ہندوستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۹فوٹو گیلری
-
اولڈ ایج ہوم میں خواتین نے منایا جشن یلدا
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۰فوٹو گیلری
-
افریقہ کا بت شکن! ۔ تصاویر
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۱ایران/مشہد مقدس؛ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ’’ابراہیمِ افریقہ‘‘ کے زیر عنوان یہ تقریب فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے امام خمینی ہال میں منعقد ہوئی جس میں آیت اللہ زکزکی سے عقیدت رکھنے والے ہزاروں زائرین کرام موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ زکزکی کو نائیجیریا کی فوج نے عرصۂ دراز سے جیل میں قید کر رکھا ہے جہاں آپ کی جسمانی صورتحال بہت ابتر بتائی جا رہی ہے۔