-
آغوش وطن میں واپس لوٹے شہداء ! ۔ تصاویر
Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۶ایران و عراق کے سرحدی نقطے شلمچہ سے دفاع مقدس کے 44 شہیدوں کے پیکر مطہر آج صبح جب اپنے وطن پہنچے تو خرمشھر اور آبادان کے غیور عوام، اعلی حکام ، علمائے کرام اور اہم شخصیات نے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا-
-
گوہرشاد عالمی ایوارڈ - تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۰مشہد مقدس میں ہر سال آستان قدس رضوی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ایران کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف میدانوں میں سرگرم خواتین کا انتخاب کر کے انہیں "گوہرشاد عالمی ایوارڈ" سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ ایوارڈ چار ایرانی اور چار غیرملکی خواتین کو دیا گیا۔
-
پارا ہائی ہورہا ہے زمین کا !- تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۷حال ہی میں قطب جنوب کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماحولیات میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے باعث برف کے قدرتی زخائر بڑی تیزی سے پگھل کر پانی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
-
جان لیوا امریکی طیارے ! - تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ملیشیا اور ایتھوپیا میں پیش آنے والے جان لیوا حادثوں کے بعد بہت سے ممالک "بوئنگ" کے بنائے ہوئے 737 max ماڈل کے ان طیاروں کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں،جسکے سبب دسیوں کی تعداد میں یہ بظاہر پیشرفتہ امریکی طیارے کھڑے خاک کھا رہے ہیں۔
-
برادرِ رضا و معصومہ (ع) کی یاد منائی گئی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۴یکم ذی قعدہ کو زینب ثانی، حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ علیہا سلام اور ۱۱ ذی قعدہ کو حضرت ضامن امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا موقع ہے۔دس دن کے اس دورانیہ کو ایران میں عشرۂ کرامت کا عنوان دیا گیا ہے۔اب چونکہ شیراز میں مدفون امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سب سے بڑے فرزند جناب احمد بن موسیٰ شاہچراغ کی تاریخ ولادت معین نہیں ہے،اس لئے چھے ذی قعدہ کو آپ کی یاد سے مخصوص کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہزاروں عاشقان اہلبیت شیراز میں واقع آپ کے حرم مبارک میں حاضر ہو کر آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
-
روشن ہو چکی ہے شمع حج کی لو ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۰دنیا بھر سے فرزندان اسلام نے ان دنوں حج کے ارادے سے سرزمین کی جانب پرواز شروع کر دی ہے۔
-
شیخ زکزکی کے حامیوں پر پھر ہوئی فائرنگ ۔ ویڈیو+تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۱نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں پارلیمنٹ کے قریب اکٹھا ہو کر مظاہرہ کرنے والوں پر نائیجیرین پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما شیخ ابراہیم کی زکزکی کی غیر قانونی قید سے رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے مگر حکومت انہیں آزاد کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
-
عجوبہ خلقت کا ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۰:۳۰چین کے صوبۂ سیچوان میں ایک حیرت انگیز ندی ہے جو واقعی قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے۔
-
حج کے لئے پہلا کاروان سرزمین حجاز روانہ ۔ تصاویر
Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۵دو سو دس افراد پر مشتمل ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ پیر کے روز تہران کے امام خمینی ایرپورٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گیا۔
-
بارگاہ کریمہ سے آستان رؤف تک ۔ تصاویر
Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۰حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ اور آپ کے برادر بزرگوار حضرت رؤف امام رضا علیہ السلام کے ایام ولادت باسعادت اور عشرۂ کرامت کی مناسبت پر قم سے ایک پاپیادہ کاروان نے مشہد مقدس کا رخ کیا ہے۔