-
بین الاقوامی اسنائپر مقابلہ 2022
Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۴2022 کا ملٹری اسنائپر مقابلہ روس کے بین الاقوامی فوجی مقابلوں کی سیریز کا حصہ ہے جس کی میزبانی پہلی بار ایران آر جی سی کی گراؤنڈ فورسز کر رہی ہے ہیں ۔اس مقابلے میں آئی آر جی سی کی گراؤنڈ فورسز کی دو ٹیمیں اور روس، بیلاروس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ زمبابوے، چین اور ازبکستان 10 روز تک 22 آئٹمز میں مقابلہ کریں گے۔
-
پاکستان میں سیلاب کی تباہی، اب تک 900 سے زائد جاں بحق (ویڈیو+تصاویر)
Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۰پاکستان کے مختلف علاقوں سے مون سون بارشوں کے باعث وسیع پیمانے پر سیلاب اور تباہی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں.
-
ایرانِ اسلامی کی ڈرون مشقیں ۲۰۲۲ تصاویر کی زبانی
Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۵ایران کی فوج نے میدان عمل میں ملکی و قومی ڈرون پاور کا جائزہ لینے کے مقصد سے مشترکہ ڈرون مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شمالی، جنوبی، مغربی ، مشرقی اور وسطی ایران کے وسیع علاقوں میں شروع ہونے والی مشترکہ ڈرون مشقوں میں بری فوج کے چاروں دستے اور ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ان دو روزہ ڈرون مشقوں میں ایک سو پچاس ڈرون شریک ہیں جن میں جاسوس اور ہتھیار بند دونوں قسم کے ڈرون طیارے شامل ہیں۔ (تصاویر از: تسنیم نیوز)
-
ممتاز دانشور بوعلی سینا کو خراج عقیدت
Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴عالم اسلام اور ایران کے ممتاز دانشور بوعلی سینا کے یوم ولادت کے موقع پر جسے ایران میں یوم طبیب کا نام دیا گیا ہے طب کے شعبے سے فارغ التحصیل ہونے والے میڈیکل کے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ساتھ ہی اس ممتاز دانشورشخصیت بوعلی سینا کو خراج تحسین بهی پیش کیا
-
ایران و عراق کے تعلقات دینی عقائد پر استوار ہیں: متولی حرم امام رضا (ع)+ تصاویر
Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۴حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ دو شیعہ ممالک ایران و عراق کے دوستانہ تعلقات فقط تعمراتی یا اقتصادی مفادات پر مبنی نہیں بلکہ دینی و مذہبی عقائد پر استوار ہیں۔
-
خادمان اربعین حرکت میں آگئے۔ تصاویر
Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳اربعین حسینی کی آہٹ محسوس ہوتے ہی سکیورٹی فورسز اور پولیس میں زائرین کے خدمتگزاروں نے بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
-
شیراز میں تاریخی وکیل نامی حمّام
Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۴260 سال پرانا وکیل حمام 1760 عیسویں کے وسط میں شیراز کی وکیل مسجد کے مغرب میں زندیه دور میں بنایا گیا تھا۔ حمّام کے اندر موجود مومیائی مجسمے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح قدیم لوگ اس جگہ کو گپ شپ، آرام کرنے، مہندی کی تقریبات کے انعقاد، نوزائیدہ بچوں کے غسل وغیرہ کے لیے استعمال کرتے تھے۔
-
گیلان کے کھیتوں میں چاول کی خوشگوار مہک
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲اگست میں جب گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر پہنچتا ہے تو گیلان کے کھیتوں میں چاول کی خوشگوار مہک آتی ہے اور چاول کی فصل آہستہ آہستہ کٹائی کے لیے تیار ہورہی ہوتی ہے۔
-
صدر رئیسی کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری۔ تصاویر
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۱صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے مرحلے کے آخری صوبائی سفر پر جمعے کے روز کرمان پہنچے جہاں اُنہوں نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر بھی حاضری دی اور انکی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
-
خاکسار صدر، سید ابراہیم رئیسی۔ تصاویر+ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۶گزشتہ روز صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے صوبائی سفر کے پروگرام کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے آخری اور اکتیسویں صوبے کرمان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ عوام سے ملنے کے مقصد سے دیہی علاقوں میں بھی گئے جہاں انہیں ریتیلے طوفان سے روبرو ہونا پڑا۔