-
کویت میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد میں کمی پر ایران کا رد عمل
Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۵کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے عبدلی نامی کیس کی بنا پر تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بارے میں فیصلہ کئے جانے کے بعد تہران میں تعینات کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب اور اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ ایران جوابی کارروائی کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
-
سعودی اتحاد کی یمن کے بعض حصوں پر قبضے کی کوشش
Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹یمن مخالف سعودی اتحاد باب المندب کے قریب یمنی جزائر میں فوجی اڈے بنا رہا ہے۔ جنوب مغربی یمن پر قبضہ سعودی اتحاد کا ایک ہدف شمار ہوتا ہے اور اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات اسٹریٹیجک آبنائے باب المندب میں حینش (Hanish) اور میون (Myon) جیسے یمنی جزیروں میں فوجی اڈا تعمیرکر رہا ہے۔
-
امریکہ دہشت گردی کا حامی
Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰امریکی وزارت خارجہ نے ماضی کی طرح دہشت گرد گروہوں کے حامی ممالک کے بارے میں رپورٹ جاری اور امریکی کانگریس میں پیش کی ہے۔
-
قطر کا بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک نے اپنی شرائط کم کر دیں
Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۲قطر مخالف چار ملکی اتحاد نے اپنی تیرہ شرائط کو کم کر کے ان کی تعداد چھ کر دی ہے۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اٹھارہ جولائی کو نیویارک میں ایک کانفرنس میں کہا کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک اس بات پر تاکید کر رہے ہیں کہ قطر پانچ جولائی کو قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں طے پانے والے چھ اصولوں کی پابندی کرے ۔
-
امریکہ کا ایران مخالف پابندیاں جاری رکھنے پر اصرار
Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۴امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں پابندیوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔ امریکی حکومت کے بعض سیاسی مشیروں اور قانون سازوں کا خیال ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کا بہترین آپشن پابندیاں ہیں۔
-
ایران کی میزائل طاقت کے بارے میں مذاکرات نہیں کریں گے: میجر جنرل محمد باقری
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈروں کے اجلاس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی میزائل توانائی و طاقت دفاعی نوعیت کی ہے جس کے بارے میں ہرگز کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ایران نے دشمن سے لاحق خطرات کے مقابلے میں اپنی دفاعی توانائی و طاقت اور آمادگی کا نہ صرف تحفظ کیا بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔
-
الحدیدہ بندرگاہ سے متعلق اسماعیل ولد الشیخ کی تجویز کے اہداف
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے پیر کے دن کہا کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونا چاہئے۔ اسماعیل ولد الشیخ نے، کہ جو مصر کے دورے پر ہیں، قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بندرگاہ کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ میں ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جو اس ملک میں جاری بحران کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اسماعیل ولد الشیخ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی سی این این کے ساتھ گفتگو
Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے دن سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں مندرج اپنے تمام وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے لیکن امریکہ کے بارے میں یہ بات نہیں کہی جاسکتی ہے۔ امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
-
خلیج فارس تعاون کونسل میں جاری بحران کے نئے پہلو
Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳قطر اور دوسرے چار عرب ممالک کی باہمی کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی بے سود مشاورتوں کے بعد امریکہ کے انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کے ذرائع ابلاغ کو ہیک کرکے عرب بحران کا آغاز کیا۔
-
امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے خلاف ایران کا رد عمل
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف نامعقول بیانات کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا اور ایرانی قوم کے ساتھ احترام کی زبان میں بات کرنا چاہیے۔