کیا آپ نے دنیا کا سب سے بڑا آلو دیکھا ہے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/science_and_technology-i399819-کیا_آپ_نے_دنیا_کا_سب_سے_بڑا_آلو_دیکھا_ہے
نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو اُگایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۲:۴۸ Asia/Tehran
  • کیا آپ نے دنیا کا سب سے بڑا آلو دیکھا ہے؟

نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو اُگایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولِن اور ڈونا کریگ براؤن نے بتایا کہ آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جو کہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے۔

جوڑے نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے آلو کے ایک حصے کو کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھی بھیج دیا ہے۔

کریگ براؤن نے کہا کہ ہم گنیز ورلڈ ریکارڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ادارہ مزید شواہد کی درخواست کررہا ہے اور درخواست کا معاملہ ایک لامتناہی سلسلہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آلو کی تصاویر، ویڈیوز اور agronomist  (فصل اور مِٹی کے ماہر سائنسدان) کی تصدیق بھی بھیج دی ہیں۔ لیکن ادارے کو اس کی نسل کے حوالے سے بھی جانکاری درکار ہے۔

بشکریہ

ایکسپریس نیوز