تہران میں چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i352923-تہران_میں_چوتھی_بین_الاقوامی_اسلامی_انسانی_حقوق_کانفرنس
چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس اتوار کو تہران میں شروع ہوئی جس میں ایرانی اور غیرملکی ماہرین اور دانشور شریک ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • تہران میں چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس

چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس اتوار کو تہران میں شروع ہوئی جس میں ایرانی اور غیرملکی ماہرین اور دانشور شریک ہیں۔

اس کانفرنس میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ مغربی طرز فکر کے انسانی حقوق کے نظریئے سے کیسے باہر نکلا جائے جبکہ ماہرین کانفرنس کے دوران انسانی شرف و کرامت اور انصاف کی بنیاد پر اسلامی انسانی حقوق کے نمونے تک پہنچنے کے لئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کریں۔ اسلامی انسانی حقوق کی چوتھی کانفرنس میں مغربی طرز کے انسانی حقوق کی آڑ میں ہونے والے فیصلوں سے خود کو الگ رکھنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ پانچ اگست دوہزار آٹھ ایران کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم او آ‏ئی سی نے اس دن کو اسلامی انسانی حقوق کا نام دیا تھا۔ یہ دن اس تاریخ کی یاد دلاتا ہے جب پانچ اگست انیس سو نوے کو او آئی سی میں اسلامی نقطہ نگاہ سے انسانی حقوق کے اعلامئے کی منظوری دی تھی۔