غیرملکی سیاحوں کی میزبانی کرنے میں ایران دنیا میں دوسرے نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i355957-غیرملکی_سیاحوں_کی_میزبانی_کرنے_میں_ایران_دنیا_میں_دوسرے_نمبر_پر
سیاحت کی عالمی تنظیم یواین ڈبلیو ٹی او کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکواڈور کے بعد ایران دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے غیر ملکی سیاحوں کو اپنے یہاں سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ جذب کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • غیرملکی سیاحوں کی میزبانی کرنے میں ایران دنیا میں دوسرے نمبر پر

سیاحت کی عالمی تنظیم یواین ڈبلیو ٹی او کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکواڈور کے بعد ایران دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے غیر ملکی سیاحوں کو اپنے یہاں سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ جذب کیا ہے

ایران کی وزارت ثقافتی میراث و سیاحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے محکمہ سیاحت نے دوہزار سترہ میں چالیس لاکھ آٹھ سو سڑسٹھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی تھی اور دوہزار اٹھارہ میں اس تعداد میں انچاس فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر سترلاکھ دو سو پچانوے غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا سفر کیا اور یوں اکواڈور کے بعد ایران سیاحت کو تیزی سے فروغ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا - سیاحت کی عالمی تنطیم نے ایران کی سیاحت کی صنعت کی آمدنی کے بارے میں کوئی اعداد وشمار تو نہیں دی لیکن یہ کہا ہے کہ دوہزار سترہ میں غیرملکی سیاحوں کے ایران جانے سے ایران کو چار ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی