اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454002-اردن_میں_امریکی_فوجی_اڈے_پر_ایران_کا_ڈرون_حملہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں اردن میں امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
(last modified 2026-07-16T09:51:07+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا ڈرون حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں اردن میں امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے دشمن کی جارحیتوں کے جواب میں، آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں، اردن میں امریکی فوجی اڈے کے مواصلاتی سسٹم اور ایندھن کے گوداموں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے یہ حملہ، صوبہ سیستان وبلوچستان کے علاقے بمپور کی فوجی چھاؤنی پر دہشت گرد امریکی فوج کے حملے کے جواب میں کیا ہے۔

بمپور فوجی چھاؤنی پر بچوں کی قاتل امریکی فوج کے حملے میں ایران کے سات فوجی شہید ہوگئے تھے۔ اس جارحیت کے جواب میں ایرانی فوج نے اپنے آپریشن صاعقہ کے نویں مرحلے میں اردن میں دہشت گرد امریکی فوج کے الازرق اڈے کے ریڈار اسٹیشن، مواصلاتی سسٹم اور ایندھن کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔

 اردن میں الازرق فوجی اڈہ، مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کے اہم ترین اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel