یا امام ضامن! آپ کی پناہ میں ۔ پوسٹر
https://urdu.sahartv.ir/news/society_culture-i363546-یا_امام_ضامن!_آپ_کی_پناہ_میں_پوسٹر
ہر سال نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایرانی عوام کا مرکزی اجتماع ہوتا تھا جسے رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرمایا کرتے تھے۔ مگر اس سال موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہ ہوسکا اور مولائے ضامن کی زیارت کی آرزو دل میں لئے کروڑوں پروانے از راہ دور آقا کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کررہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • یا امام ضامن! آپ کی پناہ میں ۔ پوسٹر

ہر سال نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایرانی عوام کا مرکزی اجتماع ہوتا تھا جسے رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرمایا کرتے تھے۔ مگر اس سال موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہ ہوسکا اور مولائے ضامن کی زیارت کی آرزو دل میں لئے کروڑوں پروانے از راہ دور آقا کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کررہے ہیں۔

کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کو پھیلنے سے روکنے اور اسکے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب لازمی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جن کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ہر اس مقام کو بند کر دیا گیا ہے جہاں لوگوں کے اکٹھا ہونے کا امکان پایا جاتا ہو۔

مشہد مقدس میں روضۂ امام رضا علیہ السلام بھی اس قانون سے مستثنیٰ نہیں رہا ہے اور اسے بھی وقتی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

poster designed by: farsnews.com